ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: نوجوان لڑکی کا گینگ ریپ کے بعد قتل، لاش بیگ میں ڈال کر پھینکی، 4 ملزمین گرفتار

دہلی: نوجوان لڑکی کا گینگ ریپ کے بعد قتل، لاش بیگ میں ڈال کر پھینکی، 4 ملزمین گرفتار

Tue, 05 Mar 2019 12:16:35    S.O. News Service

نئی دہلی،5 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں 25 سال کی ایک لڑکی کا گینگ ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا،قتل کے بعد لڑکی کی لاش ایک بیگ میں چھپا دی گئی،شادی سے پہلے لاش کے پاس ایک نوٹ ملا جس میں قتل کے لئے ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرایا گیا تھا۔اس معاملے میں دہلی پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔دہلی پولیس نے دنیش، سوربھ، چندریش اور رئیس الدین کو ایک 25 سال کی لڑکی کی گینگ ریپ کے بعد قتل کے جرم میں گرفتار کیا ہے،ان کا ایک ساتھی دھریندر فرار ہے،نوجوان خاتون کو 25 فروری کو امبیڈکر نگر سے کام دلوانے کے بہانے ایک فلیٹ میں بلایا گیا،گینگ ریپ کے بعد اس کا گلا گھونٹا گیا پھر ایک بیگ میں اس کی لاش کو ڈال کر سریتا وہار علاقے میں پھینک دیا گیا۔گذشتہ 27 فروری کو پولیس نے لڑکی کی لاش برآمد کی،لڑکی کی جیب سے ایک نوٹ ملا،اس نوٹ سے ہی قتل کی تحقیقات شروع ہوئی،یہ نوٹ مردہ لڑکی سے لکھوایا گیا تھا،نوٹ میں لکھا تھا کہ آرش اور اس کے دو ساتھیوں نے اس کی فحش ویڈیو بنائی،اس قتل کے ذمہ دار وہی ہوں گے۔جب پولیس نے براڑی کے رہنے والے ان تینوں لوگوں کو پکڑا تو پتہ چلا کہ قتل میں ان کا ہاتھ نہیں ہے،اس کے بعد لڑکی کے موبائل کی کال ریکارڈ کی بنیاد پر دنیش اور اس کے تین ساتھیوں کو پکڑا گیا،ان میں سے دنیش لڑکی کا واقف تھا،اس نے نوجوان خاتون کو بہانے سے بلایا تھا۔دنیش نے بتایا کہ جب وہ اور دھرمیندر کسی دوسرے معاملے میں جیل میں بند تھے تو ان کا جھگڑا بنٹی نام کے شخص سے ہو گیا تھا،اس کے بعد بنٹی کے بھائی آرش کو قتل کے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی سازش رچی گئی،ملزم آرش کی 200 گز پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہ رہے تھے۔


Share: